منشیات فروشی میں ملوث مختلف تھانوں کے 4اہلکار گرفتار

منشیات فروشی میں ملوث مختلف تھانوں کے 4اہلکار گرفتار

جرائم یا منشیات فروشی میں ملوث کسی اہلکار کو رعایت نہیں دی جائیگی:سی پی او

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)منشیات فروشی میں ملوث 4پولیس اہلکار گرفتار کر لئے گئے ۔ پولیس حکام کے مطابق کارروائیاں منشیات فروشی میں گرفتار ملزموں کے انکشافات اور دستیاب شواہد کی بنیاد پر عمل میں لائی گئیں جسکے بعد متعلقہ تھانوں میں پولیس ملازمین کیخلاف مقدمات درج کئے گئے ۔ تھانہ کینٹ نے کانسٹیبل اعجاز، تھانہ تتلے عالی نے کانسٹیبل عمران، تھانہ گرجاکھ نے کانسٹیبل عارف جبکہ تھانہ کھیالی نے کانسٹیبل ساجد کو گرفتار کر لیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزموں سے 6کلو سے زائد منشیات برآمد کرلی گئی ۔سی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل خان نے کہا کہ محکمہ کے اندر خود احتسابی کا عمل جاری رہے گا اور جرائم یا منشیات فروشی میں ملوث کسی بھی پولیس اہلکار کو رعایت نہیں دی جائیگی ،قانون کی بالادستی کو ہر صورت یقینی بنایا جائیگا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں