قصور:اراضی تنازع،بیٹے نے باپ کو قتل کر دیا

قصور:اراضی تنازع،بیٹے نے باپ کو قتل کر دیا

اویس نے دوران تلخ کلامی باپ شہادت علی پر کسی کے وار کئے اور فرار ہوگیا

قصور(خبرنگار، نمائندہ دنیا )قصور کے تھانہ سرائے مغل کے نواحی گاؤں اوپل والا کھوہ میں زمین کے دیرینہ تنازع پر بیٹے نے باپ کو قتل کر دیا۔اویس نامی نوجوان کی اپنے باپ سے اراضی کے حوالے سے تلخ کلامی ہوئی، مشتعل ہوکراویس نے باپ شہادت علی اوپل کو کسی کے پے در پے وار کر کے موقع پر ہی موت کے گھاٹ اتار ا اور موقع سے فرار ہوگیا۔ اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او سرائے مغل نفری کے ہمراہ فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور شواہد اکٹھے کر کے مختلف پہلوئوں سے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں،جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں