اغوا ، زیادتی کیس میں عمرقید ، دولاکھ جرمانے کی سزا
شورکوٹ (نمائندہ دنیا)تھانہ وریام کے مشہور مقدمہ اغوا اور زیادتی میں ایڈیشنل سیشن جج رانا سہیل طارق نے ملزم حسیب ولد اکبر قوم لوہار کو جرم 376iiiمیں عمر قید اور 2لاکھ جرمانہ اور جرم 363میں 7سال سزا اور 1لاکھ جرمانہ کی سزا سنائی۔
جبکہ ملزم معید ولد عرفان کو بری کردیا۔ ملزموں نے 3سالہ بچی (ب) کو اغوا کر کے زیادتی کانشانہ بنایاتھا۔