باغبانپورہ: 2بچے لفٹ میں پھنس گئے ریسکیو ٹیموں نے بحفاظت نکال لیا
لاہور(کرائم رپورٹر )باغبانپورہ کے علاقے میں 2 بچے لفٹ میں پھنس گئے ، ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے دونوں کو بحفاظت نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق باغبانپورہ کے علاقے ٹیلی فون ایکسچینج کے قریب ایک گھر میں لفٹ میں 13 سالہ حسن اور 13 سالہ احمد پھنس گئے ، اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائی کرتے ہوئے دونوں بچوں کو بحفاظت نکال کر فوری طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ۔