شاہدرہ :اتائی کے مبینہ طور پر غلط انجکشن سے شہری جاں بحق

 شاہدرہ :اتائی کے مبینہ طور پر غلط انجکشن سے شہری جاں بحق

انجکشن کے بعد لطیف کے بازو میں شدید سوجن،زہر بھی پھیل گیا ڈاکٹروں کو بازو کاٹنا پڑا،مریض دم توڑ گیا، اتائی گرفتار، مقدمہ درج

لاہور(کرائم رپورٹر )شاہدرہ ٹاؤن میں اتائی ڈاکٹر کے مبینہ طور پر غلط انجکشن لگانے سے شہری جاں بحق ہو گیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق شاہدرہ ٹاؤن کے رہائشی نے اپنے والد لطیف کی طبیعت ناساز ہونے پر اتائی ڈاکٹر کو گھر بلایا جہاں اس نے مریض کو دوائی دینے کے ساتھ انجکشن بھی لگایا تاہم مبینہ طور پر انجکشن کے بعد مریض کے بازو میں شدید سوجن پیدا ہو گئی جس پر اسے فوری ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم غلط انجکشن لگانے سے مریض کے جسم میں زہر پھیل گیا اورڈاکٹروں کو اس کا بازو کاٹنا پڑالیکن پھر بھی لطیف جانبر نہ ہو سکا۔اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کے لئے منتقل کر کے متوفی کے بیٹے کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے اتائی کو گرفتار کر کے کارروائی شروع کر دی ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں