چوری وڈکیتی کی وارداتوں میں شہریوں کا لاکھوں کانقصان

چوری وڈکیتی کی وارداتوں میں شہریوں کا لاکھوں کانقصان

لوئرمال میں منیر ،نواب ٹاؤن میں فہیم ،لیاقت آباد میں ابراہیم کولوٹا گیا ریس کورس،شاہدرہ سے گاڑیاں ، ہربنس پورہ ، نوانکوٹ سے موٹرسائیکلیں چوری

لاہور(سپیشل رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے ،زیورات، موبائل فونز اور گاڑیوں سے محروم ہوگئے ،بتایاگیاہے کہ لوئرمال میں منیر سے 4لاکھ 80ہزار روپے اور موبا ئل فون،نواب ٹاؤن میں فہیم سے 4لاکھ 65 ہزار اور موبائل ،لیاقت آباد میں ابراہیم سے 4لاکھ اور موبائل ، اکبری گیٹ میں مظہر سے 3 لاکھ اور موبائل ، شالیمار میں نثار سے 2لاکھ 80 ہزار،موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا،ریس کورس اور شاہدرہ سے  گاڑیاں جبکہ ہربنس پورہ ،نواں کوٹ اور مصطفی آباد سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں