کراچی : فائرنگ سے امام مسجد قتل
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں نامعلوم افراد نے امام مسجد کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق امام مسجد فتح محمد نمازِعشا کے بعد پورٹ قاسم میں واقع مسجد سے نکلے تھے اور ملزموں نے گھگھر پھاٹک کے قریب فائرنگ کر کے قتل کیا اور فرارہو گئے ۔ جائے وقوعہ سے موٹرسائیکل، پرس اور موبائل فون ملا ہے۔