مسلح افراد کی جانب سے شہری کے گھر پر فائرنگ کر دی گئی
ملز موں نے مبینہ طور پر عمران کے گر پر حملہ کیا ، موجود افراد محفوظ رہے
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مسلح افراد کی جانب سے شہری کے گھر پر مبینہ طور پر فائرنگ کر دی گئی۔تھانہ غلام محمد آباد کے علاقے اسماعیل مرکز کے قریب عمران نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے اہلخانہ کے ہمراہ گھر پر موجود تھا کہ اس دوران ملز موں نے مبینہ طور پر گھر پر جان لیوا فائرنگ کر دی۔ جس سے مرکزی دروازے اور دیگر سامان کو شدید نقصان پہنچا۔ تاہم گھر پر موجود افراد نقصان کا شکار ہونے سے محفوظ رہے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملز موں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔