سلطان ٹاؤن سے نوجوان سے مبینہ اغوا کے بعد زیادتی
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گھر سے کام کے سلسلہ میں جانے والے نوجوان کو مبینہ طور پر اغواکر لیا گیا۔
تھانہ غلام آباد کے علاقے سلطان ٹاؤن میں وقاص نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ اسکا 18 سالہ بیٹا کام کے سلسلے میں گھر سے باہر نکلا۔ جسے راستے سے ہی ملزموں نے قابو کر کے اغواکر لیا اور نامعلوم مقام پر لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزموں اور مغوی کی تلاش شروع کر دی۔