شادی شدہ خاتون مبینہ طور پر اغواء
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)شادی شدہ خاتون کو مبینہ طور پر اغواء کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ رضا آباد کے علاقے رفیق کالونی میں اکبر نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے مبینہ طور پر اس کی غیر موجودگی میں اس کی اہلیہ کو اغواء کرلیاگیا ہے اورملزم نے نامعلوم مقام پر لے جا کر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا ہے ،پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم اور مغویہ کی تلاش شروع کر دی ۔