سانگلا:جدائی کا صدمہ ، 2 نوجوانوں کی دوست کی قبر پر خودکشی

 سانگلا:جدائی کا صدمہ ، 2 نوجوانوں کی دوست کی قبر پر خودکشی

اسدعلی اور طیب نے مرحوم دوست سلمان کی قبر پر جاکر زہریلی گولیاں نگل لیں عید پر دونوں نے قبر پر جاکر ویڈیو بنائی کہ جلد ہم تمھارے پاس آرہے ہیں :ذرائع

 سانگلہ ہل (تحصیل رپورٹر)سانگلہ ہل میں دوست کی وفات کے صدمے سے نڈھال 2 دوستوں نے اس کی قبر پر کھڑے ہو کر زہریلی گولیاں نگل کر زندگیاں ختم کر لیں ۔تفصیلات کے مطابق ضلع ننکانہ صاحب کی تحصیل سانگلاہل کے نواحی چک 41 مرڑ میں 21 سالہ محمد سلمان اکرم عید الاضحی سے قبل فوت ہوگیاتھا اور اس کے قریبی 2 دوست 22 سالہ اسد علی اور 20 سالہ محمد طیب انتہائی افسردہ تھے ،گزشتہ روز نماز فجر کے بعددونوں دوستوں نے محمد سلمان کی قبر پر جاکر زہریلی گولیاں نگل لیں جس سے ان کی حالت غیر ہو گئی،انہیں مخدوش حالت میں الائیڈ ہسپتال فیصل آباد منتقل کیا گیا جہاں وہ زندگی کی بازی ہار گئے۔

دونوں دوستوں کی لاشیں گاؤں پہنچیں تو وہاں کہرام مچ گیا۔ انہیں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کردیا گیاہے ۔پولیس نے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کر دی ہے ۔ذرائع کے مطابق عید الاضحی پر دونوں نے مرحوم دوست کی قبر پر جاکر ٹک ٹاک ویڈیو بنائی کہ جلد ہم تمھارے پاس آرہے ہیں، مقامی افراد اس واقعے کو جذباتی وابستگی، انسانی المیے اور قوتِ برداشت میں کمی کی انتہائی افسوسناک مثال قرار دے رہے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں