تنخواہ نہ ملنے ، برطرفی پر صفائی ورکر نے خود کوآ گ لگالی

تنخواہ نہ ملنے ، برطرفی پر صفائی ورکر نے خود کوآ گ لگالی

دھلے کے رہائشی ذیشان کی حالت تشویشناک ، لاہور کے ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا چوری کی وار داتوں میں ملوث ہونے کے شبہ پر برطرف کیا :انتظامیہ ستھرا پنجاب

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)تھانہ دھلے کے علاقہ میں ستھرا پنجاب پروگرام کے ملازم نے مبینہ طور پر تنخواہ کی عدم ادائیگی اور ملازمت سے فارغ کیے جانے پر خود کو آگ لگا لی ،تشویشناک حالت میں لاہور ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔دھلے پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے شخص کی شناخت ذیشان کے نام سے ہوئی ہے جسے تشویشناک حالت میں لاہور ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔دوسری جانب ستھرا پنجاب انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ ذیشان کو مبینہ طور پر چوری کی وارداتوں میں ملوث ہونے کے شبہ پر ملازمت سے برطرف کیا گیا تھا۔ انتظامیہ کے مطابق ملازمت سے نکالے جانے کے بعد دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کی کوشش کی ۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں