منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی ،2 خواتین گرفتار

 منشیات فروشوں کے خلاف  کارروائی ،2 خواتین گرفتار

مکوانہ (نمائندہ دنیا )تھانہ کھرڑیانوالہ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے دو خواتین کو گرفتار کر لیا۔

ایس ایچ او تھانہ کھرڑیانوالہ محمد عاطف شہزاد کی ہدایت پر انچارج چوکی مکوانہ شیر نواب نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے عزرا پروین اور ساجدہ پروین کو حراست میں لے لیا۔پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 1100 گرام آئس اور 1300 گرام ہیروئن برآمد ہوئی، جن کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جاتی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں