شاہدرہ سمیت مختلف علاقوں میں 7 شہریوں کو لوٹ لیا گیا
عابد 2لاکھ 55ہزار ، بابر سوا2لاکھ، انور 2 لاکھ نقدی سے محروم ہربنس پورہ اور دیگر علاقوں سے 3 گاڑیاں،3 موٹرسائیکلیں چوری
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے کی نقدی، موبائل فونز، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ ڈاکوؤں نے شاہدرہ میں عابد سے 2لاکھ 55ہزار روپے اور موبا ئل فون، ،قا ئداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں بابر سے 2لاکھ 25ہزار نقدی اور موبائل فون ،چوہنگ میں ناصر سے 2لاکھ 15ہزار نقدی اور موبائل فون،کوٹ لکھپت کے علاقہ میں انور سے 2 لاکھ نقدی اور موبائل فون،مصطفی أٓباد میں اکرم سے 1 لاکھ 35 ہزار روپے اور موبائل فون ، کاہنہ میں وسیم اور وحدت کالونی میں سلیم سے 1، 1 لاکھ روپے نقدی اور موبائل فونز چھین لئے ۔دوسری طرف ہربنس پورہ،کوٹ لکھپت اور سبزہ زار سے 3 گاڑیاں جبکہ شفیق أٓباد ،گارڈن ٹاؤن اور لیاقت أٓباد سے 3 موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔