مریدکے ، چونیاں:حادثات میں 3 افراد جاں بحق ، 6 زخمی
مریدکے ،قصور، چھانگا مانگا(نمائندگان دنیا، نامہ نگار) مریدکے اور چونیاں میں ٹریفک حادثات میں 3افراد جاں بحق ، 6زخمی ہوگئے ۔
مریدکے کے نواحی علاقے بھیانوالہ خورد میں تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے راہگیر کو کچل دیا جس کے نتیجے میں 24 سالہ اسد ولد منظور سکنہ چک 30 موقع پردم توڑ گیا۔کوٹ پروبیرا چونیاں کے قریب تیز رفتار کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد زخمی ہوئے ، جن میں سے 40 سالہ خوشی محمد ولد چراغ دین سر پر شدید چوٹ لگنے سے موقع پر ہی چل بسا جبکہ اس کی بیوی زہرہ بی بی اور 11 سالہ بیٹا عثمان زخمی ہوئے ۔ ہنجر وال پھاٹک چونیاں کے قریب موٹر سائیکل مسافر رکشہ کو اوور ٹیک کرتے ہوئے حادثے کا شکار ہو گئی جس سے موٹر سائیکل پر سوار ایک ہی خاندان کے پانچ افراد سڑک پر گر گئے جن پر پیچھے سے آنے والا نامعلوم ٹرک چڑھ گیا۔ حادثے کے نتیجے میں 4 سالہ بچی مسکان دختر ارشد موقع پر جاں بحق ہو گئی جبکہ آسیہ بی بی، ارشد، 11 سالہ ابراہیم اور 7 سالہ نور فاطمہ شدید زخمی ہو گئے۔