ایران :امریکا کیساتھ معاہدہ کے مخالفین کا مظاہرہ ، مذاکراتی ٹیم پر تنقید

 ایران :امریکا کیساتھ معاہدہ کے  مخالفین کا مظاہرہ ، مذاکراتی ٹیم پر تنقید

پیرس (اے ایف پی)ایران کے شمال مشرقی شہر مشہد میں وزارتِ خارجہ کے ایک دفتر کے باہر درجنوں افراد نے احتجاج کیا اور امریکا ساتھ معاہدہ کے خلاف نعرے بازی کی۔

یہ احتجاج وزیرخارجہ کے اس ٹیلی ویژن انٹرویو کے بعد سامنے آیا جس میں انہوں نے امریکا کے ساتھ امن معاہدے پر دستخط کے امکانات پر بات کی تھی۔فارس نیوز ایجنسی کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں سیاہ چادروں میں ملبوس خواتین کو عمارت کے سامنے نعرے لگاتے اور سرخ و سیاہ پرچم لہراتے دیکھا گیا۔مظاہرین اور سخت گیر گروہ یہ الزام بھی لگا رہے ہیں کہ مذاکرات کاروں نے معاہدے کے حصول کیلئے ضرورت سے زیادہ رعایتیں دی ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں