پاکستان یارن مرچنٹس نے بجٹ کواشرافیہ کا بجٹ قرار دیدیا
کراچی (بزنس ڈیسک)پاکستان یارن مرچنٹس ایسوسی ایشن (پائما) کے چیئرمین ثاقب گڈ لک نے وفاقی بجٹ 27-2026کو ‘‘اشرافیہ کا بجٹ’’ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔۔
حکومت نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (ایس ایم ایز) کو مکمل نظر انداز کردیا، ٹیکسٹائل ٹریڈ سے وابستہ کاروباری برادری کے دیرینہ مطالبات بھی پورے نہیں کیے ۔ اپنے بیان میں ثاقب گڈ لک نے کہا کہ پائما مسلسل یہ مطالبہ کرتی رہی کہ مینوفیکچررز اور صنعتی شعبے کو حاصل مراعات اور تجارتی شعبے کے درمیان موجود امتیازی فرق کو ختم کیا جائے۔