امریکا کاجنگ کے ذریعے مسائل حل کرنے کا خیال درست نہیں : اوباما
واشنگٹن (اے ایف پی)سابق امریکی صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور تہران کے درمیان کسی بھی ممکنہ معاہدے سے یہ توقع رکھنا غیر حقیقی ہے کہ وہ ان کے 2015 کے جوہری معاہدے سے نمایاں طور پر بہتر ہوگا۔
اے بی سی نیوز کے پروگرام This Week میں گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بہتر ہے کہ ایسا معاہدہ کیا جائے جو واشنگٹن کے تمام مطالبات پورے نہ بھی کرے لیکن اس کے ذریعے جنگ سے بچا جا سکے ۔ان کا کہناتھاکہ یہ خیال کہ امریکا دباؤ یا جنگ کے ذریعے مسائل حل کر سکتا ہے درست نہیں،آپ سمجھیں گے کہ ہم اب تک یہ سبق سیکھ چکے ہوں گے ۔