سنیتا آہوجا کروڑوں کی جائیداد پالتو کتے کے نام کرینگی
ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ اداکار گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے اپنی جائیداد کے حوالے سے ایک دلچسپ انکشاف کیا ہے ۔
58 سالہ سنیتا آہوجا، جن کی شادی کو گووندا کے ساتھ 39 برس گزر چکے ہیں، ممبئی ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت کر رہی تھیں۔ اس دوران انہوں نے ہلکے پھلکے انداز میں کہا کہ وہ اپنی تمام جائیداد اپنے پالتو کتے کے نام کرنے کا سوچ رہی ہیں۔گفتگو کے دوران جب ان کے بھانجے اور کامیڈین کرشنا ابھیشیک کا ذکر آیا تو سنیتا نے کہا کہ وہ پہلے ہی کامیاب ہے اور مستقبل میں مزید ترقی کرے گا۔ انہوں نے کرشنا کو اپنے بیٹے جیسا قرار دیتے ہوئے اس کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔