کرن جوہر نے اپنی فلم میرے گانے پررکھ کر بیچی:ابرار الحق

کرن جوہر نے اپنی فلم میرے  گانے پررکھ کر بیچی:ابرار الحق

لاہور (آئی این پی)گلوکار ابرار الحق نے کہا ہے کہ بھارتی فلم ساز کرن جوہر نے اپنی فلم میں میرا گانا نچ پنجابن استعمال کرنے کی اجازت نہیں لی اور اپنی پوری فلم اس گانے پر رکھ کر بیچی۔

ایک انٹرویو میں ابرار الحق کا کہنا تھاکہ گانے بلو دے گھر میں آج بھی پوٹیشنل ہے اور یہ بہت سارے لوگوں نے سنا ہی نہیں ہوگا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ کسی نے لندن میں بلو دے گھر اور نچ پنجابن سمیت گانوں کے مالکانہ حقوق ہتھیا لیے ہیں اور بھارت کو بیچ دئیے ، یہ میں نے تو بیچے نہیں ہیں، پوچھنے پر بتایا کہ آپ اپنے دوست ہارون سے پوچھ لیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں