بشریٰ انصاری کی نقل پر تنقید، وحید لالہ کی وضاحت

بشریٰ انصاری کی نقل پر تنقید، وحید لالہ کی وضاحت

لاہور(شوبز ڈیسک ) کامیڈین اور مِمکری آرٹسٹ وحید لالہ نے سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کی نقل (مِمکری) پر ہونے والی تنقید کے بعد اپنا مؤقف واضح کر دیا ہے ۔

 چند روز قبل بشریٰ انصاری نے ایک ٹی وی پروگرام میں اپنی نقل اتارے جانے پر ناراضگی کا اظہار کیا تھا، بعد ازاں وحید لالہ نے احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں اس حوالے سے گفتگو کی۔ وحید لالہ نے کہا کہ ماضی میں بھی متعدد مرد و خواتین شخصیات کے کردار نبھا چکا ہوں اور مقصد صرف تفریح فراہم کرنا ہوتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مجھے اس بات پر افسوس ہوا کہ بشریٰ انصاری نے اپنی گفتگو میں مجھے ٹرانس جینڈر قرار دیا، اگر کوئی شخص ٹرانس جینڈر بھی ہو تو اس میں کوئی برائی نہیں، کیونکہ وہ بھی معاشرے کا حصہ اور انسان ہیں ان کی مِمکری کا مقصد کسی کی تضحیک کرنا نہیں بلکہ فن کا اظہار تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...