نسیم شاہ پھر سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس کا حصہ بن گئے

نسیم شاہ پھر سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس کا حصہ بن گئے

قومی فاسٹ بولر2021 اور 2025 کے سیزن میں فرنچائز کا حصہ رہ چکے

 جمیکا(سپورٹس ڈیسک )پاکستان کے فاسٹ بولر نسیم شاہ ایک بار پھر سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس کا حصہ بن گئے ۔ تفصیلات کے مطابق نسیم شاہ کو 2026 کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل)کے لیے سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس نے اپنی اوورسیز سکواڈ میں شامل کر لیا ہے ۔23 سالہ نسیم شاہ تیسری مرتبہ پیٹریاٹس کی نمائندگی کریں گے ۔ اس سے قبل وہ 2021 اور 2025 کے سیزن میں بھی اس فرنچائز کا حصہ رہ چکے ہیں۔پاکستان کیلئے 37ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کھیلنے والے نسیم نے پیٹریاٹس کی جانب سے 11میچوں میں 17وکٹیں حاصل کیں جہاں ان کی اوسط 28 جبکہ اکانومی ریٹ 8.04 رہا۔پیٹریاٹس نے سری لنکا کے داسن شناکا اور ونندو ہسارنگا، افغانستان کے وقار سلام خیل اور آسٹریلیا کے نکھل چودھری کو بھی اوورسیز کھلاڑیوں کے طور پر سکواڈ میں شامل کیا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...