شبانہ اعظمی سوائن فلو میں مبتلا 5روزہ آئسولیشن کا مشورہ

شبانہ اعظمی سوائن فلو میں مبتلا 5روزہ آئسولیشن کا مشورہ

ممبئی (شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ شبانہ اعظمی سوائن فلو میں مبتلا ہوگئیں، ڈاکٹروں نے انہیں پانچ روز تک آئسولیشن میں رہنے اور آرام کا مشورہ دیا ہے ۔

75 سالہ اداکارہ کو 102 ڈگری بخار ہے ، جس کے باعث وہ ممبئی میں طلبہ کے احتجاج میں شرکت نہیں کرسکیں۔ شبانہ اعظمی اس سے قبل نئی دہلی کے جنتر منتر پر طلبہ کے احتجاج میں تین روز تک شریک رہی تھیں۔ اداکارہ نے آنسو گیس کے باعث دمے کے دورے کا بھی بتایا تھا، تاہم انہوں نے کہا تھا کہ انہیلر استعمال کرنے کے بعد ان کی طبیعت بہتر ہوگئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...