ایران نے حملے کا نشانہ بننے والے جہاز کے 28بھارتی ملاحوں کو بچا لیا

 ایران نے حملے کا نشانہ بننے والے  جہاز کے 28بھارتی ملاحوں کو بچا لیا

دوحہ(مانیٹرنگ ڈیسک)ایران نے حملے کا نشانہ بننے والے جہاز کے 28 بھارتی ملاحوں کو بچا لیا۔۔۔

قطری نشریاتی ادارے کے مطابق موزمبیق کے پرچم تلے چلنے والے ایک جہاز پر سوار تمام 28 بھارتی ملاحوں کو ایران کی علاقائی سمندری حدود کے قریب حملے کے بعد بحفاظت بچا لیا گیا۔ڈیشا نامی ٹینکر نے ایرانی سمندری حدود میں داخل ہوتے وقت دشمن عناصر کے حملے کا نشانہ بننے کے بعد ہنگامی امداد کا سگنل بھیجا۔بھارت میں ایران کے سفیر محمد فتحعلی نے بتایا کہ واقعہ کے فوراً بعد جہاز نے ایرانی کوسٹ گارڈ کو ہنگامی امداد کا پیغام بھیجا، جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے تمام افراد کو بحفاظت بچا لیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...