عثمان طارق دوبارہ ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز کی نمائندگی کر ینگے

 عثمان طارق دوبارہ ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز کی نمائندگی کر ینگے

لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستان کے مِسٹری سپنر عثمان طارق کو 2026 کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) کے لیے ایک بار پھر ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز نے اپنے سکواڈ میں شامل کرلیا ہے ۔

عثمان طارق نے گزشتہ سیزن میں ٹیم کو ٹائٹل جتوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا جس کے بعد فرنچائز نے ان پر دوبارہ اعتماد کا اظہار کیا ہے ۔ تاہم وہ اس وقت دی ہنڈریڈ میں برمنگھم فینکس کی نمائندگی کر رہے ہیں اس لیے ان کی تمام میچز میں دستیابی واضح نہیں ہے ۔دوسری جانب رنر اپ گیانا ایمیزون واریئرز نے جنوبی افریقا کے تجربہ کار لیگ سپنر عمران طاہر اور نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس کو سکواڈ کا حصہ بنالیا ہے ۔فلپس انجری سے صحت یاب ہونے کے بعد سی پی ایل میں واپسی کریں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...