پرکشش نظر آنے کیلئے کبھی سرجری نہیں کرائی:دپیکا

پرکشش نظر آنے کیلئے کبھی  سرجری نہیں کرائی:دپیکا

ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل دپیکا پڈوکون کا کہنا ہے کہ انہوں نے پرکشش نظر آنے کیلئے آج تک کوئی سرجری نہیں کروائی۔

دپیکا پڈوکون نے ایک انٹرویو میں اپنے کیریئر کے آغاز میں ملنے والے کار آمد اور بدترین مشوروں کے بارے میں کھل کر بات کی۔بالی ووڈ اداکارہ کا کہنا تھا کہ کیریئر کے آغاز میں جب وہ صرف 18 سال کی تھیں، تب انہیں کسی نے پرکشش نظر آنے کے لیے چھاتی کی سرجری کرانے کا مشورہ دیا۔دپیکا پڈوکون نے اس مشورے کو بدترین قرار دیتے ہوئے شکر ادا کیا کہ انہوں نے اس پر عمل نہیں کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں