مبینہ زیادتی کی کوشش، خاتون کی مزاحمت پر ملزمان فرار
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) ادھیڑ عمر خاتون نے مزاحمت کرتے ہوئے مبینہ زیادتی کی کوشش ناکام بنا دی۔
تھانہ گڑھ کے علاقے میں شہناز نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے ساتھیوں کی مدد سے مبینہ طور پر زیادتی کی کوشش کی تاہم مزاحمت پر ملزمان دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔