ہسپتال میں زیرعلاج ملزم مبینہ فرارکی کوشش میں کھڑکی سے گرکر ہلاک
قصور(نمائندہ دنیا)بابابلھے شاہ ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور میں زیرِ علاج ایک زیرِ حراست ملزم مبینہ طور پر پولیس حراست سے فرار ہونے کی کوشش کے دوران عمارت کی کھڑکی سے نیچے گرکر ہلاک ہو گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ارشد ولد طفیل نامی ملزم کو علاج معالجے کی غرض سے ضلع جیل قصور سے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔