عالیہ علی کی لائیو سٹیج پر فارمنس تنقید کی زد میں آ گئی
لاہور(شوبز ڈیسک)اداکارہ اور ماڈل عالیہ علی ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گئیں۔
عالیہ علی نے ایک لائیو ایونٹ میں سٹیج اور ریمپ پر پرفارم کیا، ویڈیو میں اداکارہ روایتی لالی ووڈ طرز کے ملبوسات میں ملبوس نظر آئیں اور موسیقی کی دھن پر رقص پیش کیا، ایونٹ میں موجود شرکاء نے ان کی پرفارمنس پر تالیاں بجائیں اور انہیں داد دی۔ سوشل میڈیا صارفین نے عالیہ علی کی پرفارمنس کو تنقید کا نشانہ بنایا اور اس پر طنزیہ تبصرے کیے ہیں۔