بیٹے کی شوبز میں آمد پر خوش نہیں تھا:نعمان اعجاز

بیٹے کی شوبز میں آمد پر  خوش نہیں تھا:نعمان اعجاز

لاہور(آئی این پی )اداکار نعمان اعجاز نے انکشاف کیا ہے کہ وہ نہیں چاہتے تھے کہ ان کے بیٹے زاویار نعمان شوبز انڈسٹری کا حصہ بنیں۔

لیکن ان کا بیٹا پہلے ہی اداکار بننے کا فیصلہ کر چکا تھا۔نعمان اعجاز نے انکشاف کیا کہ جب ان کے بیٹے نے شوبز میں آنے کا فیصلہ کیا تو وہ بیٹے کے فیصلے پر جذباتی ہوگئے تھے ۔ اداکار کا کہنا تھا کہ شوبز انڈسٹری میں نام اور پیسا کمانا آسان کام نہیں، یہ مشکل ترین فیلڈ ہے ، اسی وجہ سے وہ چاہتے تھے کہ ان کا بیٹا اس شعبے میں نہ آئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں