وافی انرجی اور ریسکیو اداروں کی مشترکہ ہنگامی مشق کا کامیاب انعقاد

 وافی انرجی اور ریسکیو اداروں کی مشترکہ ہنگامی مشق کا کامیاب انعقاد

کراچی(بزنس ڈیسک)ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے وافی انرجی پاکستان لمیٹڈ نے نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس ، ریسکیو 1122، فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن، اے ٹی ایس اور نیسلے پاکستان کے اشتراک سے لاہور، سیالکوٹ موٹروے ٹول پلازہ پر ایک کامیاب کثیر ادارہ جاتی ہنگامی ردِعمل مشق کا انعقاد کیا۔

اس مشق میں ہنگامی امدادی ٹیموں،مثلاً ٹرانسپورٹ پارٹنرز اور سرکاری اداروں نے شرکت کی تاکہ سڑک کے ذریعے نقل و حمل کے دوران کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیاری، باہمی رابطہ کاری اور ردِعمل کی صلاحیتوں کا جائزہ لیا جا سکے ۔ وافی انرجی کے ڈائریکٹر مینوفیکچرنگ اینڈ ڈسٹری بیوشن اویس سلطان نے کہا کہ وافی انرجی پاکستان میں جان و مال تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے ۔ نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل عمران شاہد نے اس مشق کا مشاہدہ کیا اور اس دوران مختلف اداروں کے مابین مشترکہ کوششوں کو سراہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں