ٹی وی کے ریموٹ میں بہت زیادہ بٹن کیوں ہوتے ہیں
لاہور(نیٹ نیوز)ٹیلی ویژن ریموٹ میں زیادہ تر بٹن ایسے ہوتے ہیں جو کسی کام کے نہیں ہوتے ، تو وہ کیوں اس کا حصہ ہوتے ہیں؟ ایک ریموٹ کنٹرول کم بٹنوں کے ساتھ بہت سستا محسوس ہوگا۔تو کمپنیوں کی جانب سے پراسرار رینبو بٹنوں کا اضافہ کر دیا جس سے آپ کو لگے کہ پیسے ضائع نہیں ہوئے ۔
زیادہ دلچسپ بات یہ ہے کہ بیشتر افراد بیشتر افراد کو ریموٹ کنٹرول کے بٹنوں میں کوئی خاص دلچسپی نہیں ہوتی، کیونکہ وہ بس مخصوص بٹنوں کو ہی استعمال کرتے ہیں۔ایک اور وجہ کمپنیوں کی جانب سے ریموٹ کی تیاری کی لاگت کو مستحکم رکھنا ہے ۔اب اگر کوئی کمپنی کم بٹنوں والا ریموٹ کنٹرول تیار کرنا چاہے گی تو اس کے لیے پلاسٹک کیسنگ کا نیا سانچا تیار کرنے کی ضرورت ہوگی جبکہ ایک مختلف سرکٹ بورڈ درکار ہوگا تو اس اضافی خرچے سے زیادہ آسان یہ ہے کہ پہلے سے موجود ریموٹ کنٹرول سانچے کو استعمال کیا جائے ۔