ڈیجیٹل ٹیکس ختم کروورنہ وائن اور شیمپئن پر 100فیصدٹیرف لگے گا:ٹرمپ کی فرانس کو دھمکی

ڈیجیٹل ٹیکس ختم کروورنہ وائن  اور شیمپئن پر 100فیصدٹیرف  لگے گا:ٹرمپ کی فرانس کو دھمکی

واشنگٹن (اے ایف پی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فرانس کو دھمکی دی ہے کہ اگر پیرس نے ٹیکنالوجی کمپنیوں پر عائد ڈیجیٹل سروسز ٹیکس ختم نہ کیا تو فرانسیسی وائن اور۔۔

 شیمپئن کی درآمد پر 100 فیصد ٹیرف عائد کر دیا جائے گا۔امریکی اخبار نیویارک پوسٹ کے مطابق یہ ٹیکس فرانس نے 2019 میں متعارف کرایا تھا، جس کے تحت گوگل، ایمیزون، ایپل اور میٹا (فیس بک)جیسی بڑی امریکی ٹیک کمپنیوں کی فرانس میں آمدنی پر 3 فیصد لیوی عائد کی جاتی ہے ۔دوسری طرف فرانس کی وائن اور سپرٹ کی برآمدات میں امریکا سب سے بڑی منڈی ہے ، جو مجموعی برآمدات کا تقریباً 21 فیصد حصہ رکھتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں