مسٹر یونیورس چیمپئن شپ اطہر جہان کا گولڈ اور برانز میڈل

مسٹر یونیورس چیمپئن شپ   اطہر جہان کا گولڈ اور برانز میڈل

لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب پولیس کے ایتھلیٹ اطہر جہان نے مسٹر یونیورس چیمپئن شپ میں گولڈ اور برانز میڈل جیت لیا۔

اطہر جہان نے بنکاک میں مسٹر یونیورس چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے گولڈ اور برانز میڈل اپنے نام کر لیے ۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق اطہر جہان نے جونیئر مسٹر یونیورس کیٹیگری میں گولڈ میڈل حاصل کیا جبکہ مسٹر یونیورس مینز فزیک مقابلوں میں برانز میڈل جیت کر پاکستان اور پنجاب پولیس کا نام روشن کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں