ملکی وے کہکشاں میںنئے سپرنووا کی باقیات دریافت
نیو یارک(نیٹ نیوز)ناسا کی چندرا ایکس رے آبزرویٹری نے ہماری ملکی وے کہکشاں کے عین مرکز میں ایک نہایت دلچسپ مقام پر ممکنہ طور پر ایک نئے سپرنووا کے باقیات دریافت کی ہیں۔
سپرنووا کے باقیات دراصل اُن ستاروں کے پھیلتے ہوئے ملبے ہوتے ہیں جو عظیم دھماکے سے پھٹ چکے ہوتے ہیں۔ یہ باقیات فولاد، آکسیجن اور سلیکون جیسے اہم عناصر خلا میں بکھیرتے ہیں، جو سیاروں کی تشکیل اور زندگی کے وجود اور نشوونما کے لیے بنیادی اہمیت رکھتے ہیں۔ اگر اس نئی دریافت کی تصدیق ہو جاتی ہے تو یہ سپرنووا باقیات ہماری کہکشاں ملکی وے کے مرکزی خطے میں موجود دیوقامت بلیک ہول کے قریب ترین دریافت ہونے والی سپرنووا باقیات میں سے ایک ہوں گی۔ کہکشاں کا یہ مرکزی علاقہ انتہائی پراسرار اور غیر معمولی ہے ، جہاں بے شمار دیوقامت ستارے موجود ہیں۔