غذائیت اور پانی سے بھرپور کھیرا بیمار بھی کر سکتا ہے

 غذائیت اور پانی سے بھرپور کھیرا بیمار بھی کر سکتا ہے

لاہور(نیٹ نیوز)کھیرا غذائیت سے بھرپور اور پانی کی وافر مقدار رکھنے والی سبزی ہے تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ہر فرد کیلئے یکساں مفید نہیں اور بعض افراد میں صحت کے مسائل پیدا کر سکتا ہے ۔

کھیرے میں بہت کم مقدار میں پائے جانے والا ریشہ اور قدرتی مرکبات بعض حساس افراد میں پیٹ پھولنے ، گیس، معدے میں مروڑ، بدہضمی اور دیگر ہاضمے کے مسائل کا سبب بن سکتے ہیں، خاص طور پر اگر اسے زیادہ مقدار میں یا چھلکے سمیت کھایا جائے ۔ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ زیادہ کڑوا ذائقہ رکھنے والے کھیروں سے پرہیز کرنا چاہیے کیونکہ ان میں مخصوص قدرتی مرکبات کی مقدار زیادہ ہو سکتی ہے جو متلی، قے ، پیٹ درد اور اسہال کا باعث بن سکتے ہیں۔کچا کھیرا اگر اچھی طرح دھویا یا محفوظ نہ کیا جائے تو اس پر موجود نقصان دہ جراثیم فوڈ پوائزننگ کا سبب بن سکتے ہیں، بعض افراد کو کھیرے سے الرجی بھی ہو سکتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں