85فیصد کنٹریکٹ کارکردگی کی بنیاد پر ہو گا:محسن نقوی

85فیصد کنٹریکٹ کارکردگی کی بنیاد پر ہو گا:محسن نقوی

کنٹریکٹ کیلئے میڈیکل فٹنس ضروری ،پلیئرز سے اچھا فیڈ بیک ملا،چیئرمین بورڈ کرکٹ کے تبدیل شدہ لینڈ سکیپ کے مطابق یہ فریم ورک تیار کیا،مائیک ہیسن

لاہور(سپورٹس ڈیسک)لاہور میں پی سی بی حکام کے ہمراہ نیوز کانفرنس کے دوران محسن نقوی نے کہا کہ کھلاڑیوں کا 85 فیصد کنٹریکٹ کارکردگی کی بنیاد پر ہو گا۔چیئرمین پی سی بی کا کہنا ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی ڈیٹا کو شامل کر رہے ہیں، سینٹرل کنٹریکٹ کے لیے میڈیکل فٹنس ضروری ہے ۔محسن نقوی نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں سے اچھا فیڈ بیک ملا ہے ، کھلاڑیوں کو مکمل بریف کیا گیا ہے ، اب کوئی یہ نہیں کہے گا کہ اے نہیں ملی، بی نہیں ملی۔

ان کا کہنا ہے کہ سلیکشن کمیٹی کے پاس بہت کام کرنے کو ہے ، ہم پابند کر رہے ہیں کہ پلیئر ڈومیسٹک کرکٹ کھیلیں، اگر کوئی نہیں کھیلے گا تو اس کے نتائج بھی سامنے آئیں گے ، ہم نے دستاویز میں ایک ایک چیز کو بڑی تفصیل سے ڈالا ہے ۔اس موقع پر وائٹ بال کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کا کہنا ہے کہ کرکٹ کا لینڈ سکیپ تبدیل ہو چکا ہے ، تبدیل شدہ لینڈ سکیپ کے مطابق یہ فریم ورک تیار کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ متاثر کن دستاویز ہے ، ٹیسٹ کرکٹ کو اہمیت دی گئی ہے ، تاکہ پلیئرز فرسٹ کلاس کھیلیں اور اپنے پاتھ وے کو طے کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں