ناصر مدنی آپ نے مجھ پر لگائی تہمت کو ہوا دی:مومنہ اقبال
کراچی (این این آئی) اداکارہ مومنہ اقبال نے اپنے بارے مذہبی رہنما ناصر مدنی کی جانب سے استعمال کیے گئے سخت الفاظ کا دو ٹوک جواب دے دیا۔
انسٹا سٹوری میں مومنہ اقبال نے لکھا کہ ناصر مدنی صاحب! آپ نے منبر پر بیٹھ کر مجھ پر لگائی گئی تہمت کو ہوا دی ہے ،میں دنیا اور آخرت، دونوں عدالتوں میں مقدمہ جیت جاؤں گی، لیکن آپ اللہ کی عدالت میں یہ مقدمہ ہار جائیں گے ، کیونکہ ان الزامات میں کتنی سچائی ہے ، یہ میں جانتی ہوں اور میرا رب جانتا ہے ۔انہوں نے لکھا ہے کہ میں آپ کو بتا دینا چاہتی ہوں کہ میں آپ کو معاف نہیں کروں گی۔ انہوں نے اپنی اسٹوری میں سور النور کی آیت کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ اللہ کے ہاں ہر بات کا حساب ہونا ہے اور انصاف ضرور ہو گا۔