علی ظفر کا کینیڈا میں کنسرٹ کے دوران نیا ریکارڈ قائم

علی ظفر کا کینیڈا میں کنسرٹ کے دوران نیا ریکارڈ قائم

اوٹاوا (این این آئی) گلوکار، اداکار اور موسیقار علی ظفر نے کینیڈا میں ایک تاریخی کنسرٹ کے دوران نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق کینیڈا کے شہر مسی ساگا کے مشہور مقام سیلبریشن سکوائر میں ہونے والے اوپن ایئر کنسرٹ میں تقریبا 45ہزار افراد نے شرکت کی، جسے منتظمین نے اس مقام کی تاریخ کا سب سے بڑا میوزیکل اجتماع قرار دیا ہے ۔منتظمین کے مطابق شائقین کی بڑی تعداد کی وجہ سے مجمع صرف سیلیبریشن سکوائر تک محدود نہیں رہا بلکہ اطراف کی سڑکوں اور قریبی سینٹر کے احاطے تک پھیل گیا۔یہ کنسرٹ علی ظفر کے روشنی ٹور 2026 کے شمالی امریکا مرحلے کا اختتامی شو تھا، مفت اوپن ایئر پروگرام میں پاکستان، بھارت، بنگلا دیش اور جنوبی ایشیائی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں