ویسٹ انڈیز کی فیصلہ کن ٹی ٹونٹی میں سری لنکا کو شکست

ویسٹ انڈیز کی فیصلہ کن ٹی ٹونٹی میں سری لنکا کو شکست

کنگسٹن (سپورٹس ڈیسک)ویسٹ انڈیز نے ٹی ٹونٹی سیریز کے فیصلہ کن میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد سری لنکا کو شکست دے دی۔

کنگسٹن میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔سری لنکن ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 169 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔ دونیتھ ویلا لاگے نے 43رنز بنائے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے شمار جوزف نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ویسٹ انڈیز نے 170 رنز کا ہدف شرفین ردرفورڈ (54)کی ناقابل شکست نصف سنچری اور جیسن ہولڈر کی 5 گیندوں پر 21 رنز کا ناقابل شکست جارحانہ اننگز کی بدولت 5 وکٹوں کے نقصان پر دو گیندوں قبل حاصل کرلیا۔سری لنکا کی جانب سے ونندو ہسارنگا نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں