چینی سرمایہ کاروں کا پاکستان کی کیپٹل مارکیٹ پر اعتماد

چینی سرمایہ کاروں کا پاکستان کی کیپٹل مارکیٹ پر اعتماد

سرمایہ کاری بڑھانے کا اعلان،تمام ریگولیٹری منظوریوں کی تکمیل

کراچی(بزنس رپورٹر)چینی سرمایہ کاروں نے پاکستانی معیشت اور کیپٹل مارکیٹ کے مستقبل پراعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اپنی سرمایہ کاری میں مزید توسیع کا اعلان کیا ۔ایس ای سی پی کے مطابق چینی کنسورشیم کو سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے درکار تمام ریگولیٹری منظوریوں کی فراہمی مکمل کر دی گئی جس کے بعد کنسورشیم سنٹرل ڈپازٹری کمپنی اور نیشنل کلیئرنگ کمپنی میں اپنی شیئر ہولڈنگ میں اضافہ کرے گا۔ایس ای سی پی کے مطابق اس سرمایہ کاری سے پاکستان کی کیپٹل مارکیٹ کے بنیادی ڈھانچے کو مزید مضبوط بنانے ، جدید ٹیکنالوجی کے فروغ اور سرمایہ کاروں کو بہتر سہولیات کی فراہمی میں مدد ملے گی۔ کمیشن نے ایک اور اہم اصلاحاتی اقدام کے تحت پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے اسٹاک ٹریڈنگ اور پراپرٹی مینجمنٹ کے افعال کو الگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے،اس مقصد کیلئے اسٹاک ایکسچینج کی جائیدادوں اور اثاثوں کے انتظام کے لیے ایک علیحدہ کمپنی قائم کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں