قصور:گھریلو ناچاقی ، غربت سے تنگ 2 شادی شدہ خواتین کی خودکشی

قصور:گھریلو ناچاقی ، غربت سے  تنگ 2 شادی شدہ خواتین کی خودکشی

قصور(خبرنگار)گھریلو ناچاقی اور غربت سے تنگ 2 شادی شدہ خواتین کی خودکشی،

تھانہ کوٹ رادھا کیشن کے محلہ صدیق سٹریٹ میں منزہ بی بی کا اپنے خاوند عبدالاحد سے گھر کا خرچہ نہ دینے پر جھگڑا ہوا جس پر اس نے غربت سے تنگ آکرپنکھے کے ساتھ رسی کا پھندا ڈال کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔تھانہ مصطفیٰ آباد کے علاقہ ہارون آباد چٹھیانوالا میں27 سالہ عائشہ بی بی زوجہ زکریا نے گھریلو ناچاقی سے دلبرداشتہ ہو کرپھندا لگا کر خودکشی کر لی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں