لاہور:مختلف واقعات میں 19سالہ نوجوان سمیت 2افراد قتل
ساندہ میں دکان پر کام کرنیوالے نعیم کو ساتھی نے مبینہ طور پر چھریاں مار یں شمالی چھاؤنی میں عبدالرحمن پر فائرنگ کی گئی، ملزم اصغرڈوگر اور ساتھی فرار
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں مختلف واقعات میں 19سالہ نوجوان سمیت 2افراد کو قتل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ساندہ کے علاقے میں فاسٹ فوڈ کی کی دکان پر کام کرنیوالے 19 سالہ نوجوان نعیم پر ساتھی ورکر نے تلخ کلامی پر مبینہ طور پر چھری سے حملہ کر دیا اور چھری کے وار سے وہ شدید زخمی ہو گیا ،بعدازاں گنگا رام ہسپتال میں دم توڑ گیا ۔پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے ۔ ادھر شمالی چھاؤنی کے علاقے میں ملزم اصغر ڈوگر نے ساتھیوں سے مل کر 32 سالہ عبد الرحمن پر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں وہ دم توڑ گیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق مقتول اور ملزموں میں چند روز قبل جھگڑا ہوا تھا جس کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا ،ملزم موقع سے فرار ہوگئے ۔ اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو ضروری کارروائی کے لیے مردہ خانے منتقل کردیا ہے ۔