سمبڑیال :مختلف واقعات میں لڑکی اورشادی شدہ خاتون اغوا

سمبڑیال :مختلف واقعات میں  لڑکی اورشادی شدہ خاتون اغوا

سمبڑیال(سٹی رپورٹر )مختلف واقعات میں لڑکی اورشادی شدہ خاتون کو اغوا کر لیا گیا ۔

تھانہ سمبڑیال کے محلہ اعظم ٹاؤن کے رہائشی محمد قیس کی اہلیہ کومل گھر میں اپنی ہمشیرہ کو ملنے کا کہہ کر باہر گئی اورلاپتہ ہوگئی ،اہل خانہ کے مطابق خاتون کو نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا ۔ محلہ شیخاں میں سجاول عمانوائیل کی بیٹی کو محلہ ہی کے علی قمر نے اغوا کر لیا ، پو لیس نے مقدما ت درج کر لئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں