نارووال : شوہر نے مبینہ طور پر بیوی کو قتل کرکے لاش کو آگ لگا دی

نارووال : شوہر نے مبینہ طور پر بیوی کو قتل کرکے لاش کو آگ لگا دی

مالوکے کی ندا شاہین کی 3 ماہ قبل غازیوال کے حماد سے شادی ہوئی ،حماد اکثر ندا کومارپیٹ کر گھرسے نکال دیتا حماد دوسری لڑکی سے شادی کرنا چاہتا تھا، مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں شوہر سمیت 4سسرالیوں پر مقدمہ

نارووال (خبرنگار)غازیوال میں شوہر نے مبینہ طور پر گلہ دبا کر بیوی کو قتل کرنے کے بعد آگ لگادی ،پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ موضع مالوکے کی رہائشی ندا شاہین کی شادی 3 ماہ قبل غازیوال کے رہائشی حماد سہیل سے ہوئی ۔ندا شاہین چھ بھائیوں کی اکلوتی بہن تھی۔ ایف آئی آر کے مطابق خاوند حماد سہیل اکثر ندا شاہین کو مار پیٹ کر گھر سے نکال دیتا تھا ،گزشتہ روز حماد نے اہلخانہ کے ہمراہ مبینہ طور پر اپنی بیوی ندا شاہین سے مار پیٹ کی اور بعد ازاں گلا دبا کر قتل کر دیا اور لاش کو آگ لگا دی۔ حمادکسی دوسری لڑکی سے شادی کرنا چاہتا تھا۔پولیس تھانہ صدر نے مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں شوہر حماد سہیل،سسر اورساس سمیت چار افراد کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔ لاش کوپوسٹمارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو منتقل کر دیا گیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں