لڑکیوں کو خودمختاری کیلئے مضبوط ہونا چاہیے :کومل عزیز

لڑکیوں کو خودمختاری کیلئے  مضبوط ہونا چاہیے :کومل عزیز

کراچی(آئی این پی )اداکارہ کومل عزیز نے کہا ہے کہ لڑکیوں کو اپنی تعلیم، خودمختاری اور بنیادی حقوق کے حصول کیلئے مضبوط اور ثابت قدم ہونا چاہیے ، نہ کہ معاشرے کے دبا ؤ کے آگے جھک جانا چاہیے ۔

کومل عزیز نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ڈیڑھ سال قبل اپنے خاندانی گھر سے الگ ہو کر آزادانہ زندگی گزار رہی ہیں۔ میرا خاندان قریب ہی رہتا ہے اور وہ اکثر میرے لیے گھر کا بنا ہوا کھانا بھیجتا رہتا ہے ، یہ میری زندگی کا بہترین دور ہے ۔ خاندانی گھر سے الگ رہنے کا مطلب یہ نہیں کہ آپ نے اپنے خاندان کو چھوڑ دیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں