بشنوئی گینگ کی دھمکیاں، سلمان خان کا گھر بدلنے کا فیصلہ

بشنوئی گینگ کی دھمکیاں، سلمان خان کا گھر بدلنے کا فیصلہ

ممبئی (آئی این پی )بالی ووڈ اداکار سلمان خان اپنے خاندان کے ساتھ ممبئی کے مشہور گیلیکسی اپارٹمنٹس کو چھوڑ کر جلد ایک نئے اور شاندار گھر میں منتقل ہونے جارہے ہیں۔

 مہاراشٹر کوسٹل زون مینجمنٹ اتھارٹی نے 16 جون کو خان خاندان کو ممبئی کے علاقے باندرہ کے چمبئی میں گلیکسی اپارٹمنٹس کے قریب ایک رہائشی عمارت کی تعمیر کی منظوری دے دی ہے ۔ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ نئے گھر میں منتقل ہونے کا ایک اہم سبب سلمان خان کو ملنے والی سکیورٹی دھمکیاں ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے مسلسل دھمکیوں کے بعد خاندان نے زیادہ محفوظ رہائش اختیار کرنے کا فیصلہ کیا۔ نئے بنگلے میں جدید اور مضبوط سکیورٹی انتظامات کیے جائیں گے تاکہ خاندان کی حفاظت کو مزید یقینی بنایا جا سکے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں