سانگلہ ہل : گھریلو ناچاقی پر نوجوان کی خودکشی
ننکانہ صاحب(خبر نگار)سانگلہ ہل کے محلہ احمد آباد میں 32 سالہ محمد جاوید عرف جدو نے مبینہ طور پر گھریلو ناچاقی سے دلبرداشتہ ہو کر اپنے گھر میں پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی۔۔۔
جبکہ تھانہ صدر شاہکوٹ کے علاقے نظام پورہ مولا سنگھ میں محمد احمد نے مبینہ طور پر گھریلو جھگڑے کے بعد گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا لیں،جسے تشویشناک میں الائیڈ ہسپتال فیصل آباد منتقل کر دیا گیا۔