مختلف علاقوں میں کارروائیاں 20 اشتہاری پکڑے گئے
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 20 اشتہاریوں کو گرفتار کرلیا۔
پولیس نے امانت میں خیانت، اغوا، ڈکیتی اور بوگس چیک کی سنگین وارداتوں میں ملوث 20 اشتہاری ملزموں کا جدید ٹیکنالوجی اور انٹیلی جنس معلومات کی مدد سے سراغ لگایا ۔ گرفتار ملزموں کیخلاف قانونی کارروائیاں بھی شروع کردی گئیں۔