شادی شدہ خاتون کو مبینہ اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا دیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)شادی شدہ خاتون کو مبینہ اغواء کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔
تھانہ جھنگ بازار کے علاقے میں وحید نامی شہری نے مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے مبینہ طور پر اس کی غیر موجودگی میں اس کی اہلیہ کو اغواء کرلیا اور اپنے ساتھ لے جا کر نامعلوم مقام پر منتقل کرکے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم اور مغویہ کی تلاش شروع کر دی ہے ۔